• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے، سراج الحق

Everyone Should Have Accountability Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے ، ہم ’احتساب سب کا‘ مہم کو آگے بڑھائیں گے اور کسی ایسے ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے جو کرپشن کو تحفظ دیتا ہو۔

کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی شق تمام لوگوں پر لاگو ہونی چاہیے اورآئین سے صادق اور امین کی شق کو ختم نہیں کرنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں سمیت سب کااحتساب چاہتے ہیں، کرپٹ لوگوں کے کتے مکھن کھاتے ہیں لیکن غریب علاج اور روزگار سے بھی محروم ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک سے سودی نظام ختم نہیں ہوا اور ملک دولخت ہونے کے علاوہ صوبائیت میں تقسیم ہوا، کرپشن اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دولت لوٹنے والوں کو پکڑا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو کہا گیا سب ادارے غلط ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کرنا چاہئیں تاہم جماعت اسلامی ایسے کسی ڈائیلاگ کو نہیں مانتی جو کرپشن کو تحفظ فراہم کرتا ہو۔

تازہ ترین