• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا شہید

Israeli Forces Kills Palestinian Boy In West Bank

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چیک پوائنٹ پر ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کرہلاک کر دیا ہے۔اسرائیل کا الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے ایک افسر زخمی ہوگیا تھا۔

Israel-kills-222

میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ غربِ اردن میں ایک اسرائیلی چیک پوائنٹ پر پیش آیا ۔ فلسطینی لڑکے کی شناخت قتیبہ ظہران کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر سترہ سال تھی۔

وہ گولی لگنے کے فوری بعد جاں بحق ہوگیا تھا۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطینی حملہ آور نے نابلس شہر کے نزدیک واقع تاپواہ جنکشن پر ایک افسر کو ٹانگ میں چاقو گھونپ دیا تھا۔اس افسر کو معمولی زخم آیا ہے اور اس کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2015ء سے اب تک اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس ، غربِ اردن اور غزہ کی پٹی میں سفاکانہ کریک ڈاؤن کارروائیوں، فائرنگ اور حملوں میں 255فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ان میں نصف سے زیادہ کے بارے میں اسرائیلی فوج کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملہ آور تھے۔اس عرصے کے دوران فلسطینیوں کے مبینہ چاقو حملوں ،فائرنگ یا اپنی گاڑیوں کو راہ گیروں پر چڑھانے کے واقعات میں 48 اسرائیلی ، دو امریکی ، ایک برطانوی ،ایک اردنی،ایک سوڈانی اور ایک ایریٹرین شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔

تازہ ترین