• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرط لگا کر دریا عبور کرنے کی کوشش کرنے والا موجوں کی نذر

Man Drowned In River

مظفرآباد میں شر ط لگا کر دریا عبور کرنے کی کوشش کرنے والا نوجوان موجوں کی نذر ہوگیا، ڈوب کر لاپتا ہونے کی خبر سننے کے بعد گوجرانوالا کے ابرار کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، پولیس نے شرط لگانے والے پانچ دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ کا رہائشی 19 سالہ ابرار اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کے لیے مظفر آباد گیا، گھر سے روانہ ہونے والے ابرار کو کیا معلوم تھا کہ زندگی کا یہ سفر گھر والوں پر قیامت ڈھا دے گا۔

چھ دوست مظفر آباد میں کوہالہ پل پہنچے، دوستوں نے علی ابرار سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی۔ابرار نے بھی دوستوں کی شرط کی حامی بھرلی اور دریا میں چھلانگ لگادی، دیکھتے ہی دیکھتے ابرار نظروں سے اوجھل ہوکر تیز موجوں کی نذر ہوگیا۔

ڈوب کر لاپتا ہونے کی خبر جب ابرار کے گھر پہنچی تو اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ تھانہ بکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 5 دوستوں کو گرفتار کرلیا،دوستوں کا کہنا ہے کہ موبائل اور 15 ہزار روپے کی شرط لگائی تھی ۔

تازہ ترین