• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین:کمی عمری میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص

Chinese Women Diagnosed With Breast Cancer At Younger Age

چھاتی کا سرطان لاحق ہونے کاخطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے لیکن چینی خواتین کی ان کی مغربی ہم عصروں کے مقابلے میں چھوٹی عمر میں ہی اس کی تشخیص کر لی جاتی ہے۔

Breast-Cancer-222

چھاتی کے سرطان سےمتعلق تشخیص کی جانیوالی چینی خواتین کی اوسط عمر 45اور 55سال کے درمیان ہوتی ہے جو کہ مغربی ممالک میں ان کے ہم عصروں کے مقابلے میں 10یا20سال کم ہوتی ہے ۔

یہ بات چین کی چھاتی کے سرطان کی ایسوسی ایشن کی وائس چیئرمین جانگ جن نے بتائی ۔جانگ جو خود بھی ڈاکٹر ہے کہا کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا دس فیصد سے زائد مریضوں کی عمر 35سال سے کم ہے ۔

ایک سالانہ کینسر رپور ٹ کے مطابق چین میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے قریباً 279000نئے کیس رپورٹ ہوتے ہیں جو کہ دوفیصد فی سال سے زائد ہیں۔

تازہ ترین