• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Opposition Protest In National Assembly Meeting

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 342 کے ایوان میں صرف 50 ارکان کی موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف 50 ارکان موجود تھے جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کورم کو دیکھ کر شرم آتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بل2017کاسب کابل ہے،تمام ارکان کوپارلیمنٹ میں ہوناچاہیےتھا، بتائیں تو کون سا وزیر ہے جو یہاں بیٹھا ہو،جب بھی کسی وزیرسےکسی کو کام پڑےکوئی بھی نہیں ملتا،ہم کہاں جائیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جارہی ہے،22کروڑ عوام کو کیا دکھا رہے ہیں، اسمبلی میں روز آنے والے عظیم لوگ ہیں جو روز آتے ہیں لیکن حکومتی وزیر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی میں کوئی نہیں آتا۔

اپوزیشن کی جانب سے وزرا کی غیر حاضری کی نشاندہی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان اور وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

 

تازہ ترین