• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجن کے بغیر چلنے والے جہاز کی 90ہزار فٹ پر پرواز

اب انجن کے بغیر بھی جہاز پرواز کر سکیں گے، جی ہاں سائنسدانوں نے ایک ایسا جہاز بنایا ہے جو بغیر انجن کے پرواز کرسکےگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ جہاز کسی خاص مقصد کے تحت بنایا گیا ہے جو باقی جہازوں کے مقابلے میں زیادہ اُنچائی تک جا سکتا ہے۔

دیگر طیاروں کے مقابلے میں یہ جہاز ایک گھنٹے میں 400 میل کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ 90 ہزار فٹ تک کی بلندی پر پرواز بھی کر سکتا ہےجبکہ عام مسافر طیاروں میں اتنا بلند اُڑنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

اس بارے میں چیف پائلٹ کا کہنا تھا کہ’ جہاز کی پہلی ٹیسٹ پرواز ارجنٹینیا میں کی تاہم دوسری پرواز کی تیاری جاری ہے۔‘

تازہ ترین