• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیارکیونکہ ہالی ووڈکی معروف اداکارہ جینیفر لارنس کی نئی ہارر فلم مدکی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈیرن ایرونوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کر گرد گھوم رہی ہے جن کا رشتہ بن بلائے پر اسرار مہمانوں کی وجہ سے خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

فلم میں جینیفر لارنس مرکزی کردار نبھا رہی ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں جیویئر بارڈم،مائیکل پیفیئر،ایڈ ہیرس،کرسٹن وگ اور برائن گلیسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

اسکاٹ فرینکلن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 15ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین