• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوالا لمپور میں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک کا انعقاد

ملائیشیاکے دار الحکومت کوالا لمپورمیں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے 150سے زائد نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرزنے اپنا کلیکشن پیش کیا۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر تی نظر آئیں جبکہ اس دوران مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے ۔

ایونٹ کے دوران فیشن کے دلدادہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈیزائنرز کی کاوشوں کو سراہا۔

 

تازہ ترین