• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی لڑکی کو مووی تھیٹر میں شادی کی پیشکش

دنیابھر میں کئی لو گ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کے لیے بہت سے اہم مواقع کا انتخاب کرتے ہیں اور کچھ ایسا منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے محبوب فوراً راضی ہوجائے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر نیو یارک میں دیکھنے کو ملا ایک منچلے نوجوان نے مووی تھیٹر میں اپنی محبوبہ کی پسندیدہ فلم کے دوران اسے شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

نوجوان نے اس موقع پر نہ صرف ساری تیاری کر رکھی تھی بلکہ شادی کی پیشکش کے لیے ایک ویڈیو بھی تیار کی تھی جو فلم میں وقفے کے دوران چلائی گئی جسے دیکھ کر نہ صرف لڑکی نے حیران ہوکرہاں کردی بلکہ وہاں موجود شائقین بھی یہ منظر دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین