• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے جو کھیل کھیلا خود اسکے شکنجےمیں آگئی، شیخ رشید

We Fully Support Article 62 And 63 Of Constitution

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جوکھیل کھیلاخوداسکےشکنجےمیں آگئی، طاقت اورقانون میں مقابلہ ہونے جارہا ہے، امیدہےسڑکوں پرنکلنےکاوقت ہی نہیں آئےگا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ جو کچھ کرنےجارہےہیں، اسکا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، زرداری کو ثبوت دینا ہوگا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کےساتھ ملی ہوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کےآرٹیکل62اور63 کے بھرپورحامی ہیں ، اگرعمران خان سڑکوں پرآئےتوان کاساتھ دیں گے مگرامیدہےسڑکوں پرنکلنےکاوقت ہی نہیں آئےگا۔

انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کوآئین اورقانون میں تبدیلیاں یاد آرہی ہیں،یہ لوگ عوام کے سامنے ذلیل وخوار ہوں گے۔17 سال سے انہوں نے کیسز دبائے ہوئے ہیں، مرکزی ملزم نوازشریف ہیں جن کے خلاف 4 ریفرنسز ہیں۔

یہ آئین اور قانون کے ساتھ کھیل کھیلتے سنجیدہ مسئلہ نہ پیدا کرلیں، 18ویں ترمیم میں انہوں نے 62،63 میں ترمیم نہیں مانی تھی، اب ان کے سر پر آئی ہے تو 62 اور 63 کو ختم کررہے ہیں۔

تازہ ترین