• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد:سستے بازارمیں آگ، 600 سے زائد اسٹال جل گئے

Fire Erupts In Islamabads Sasta Bazaar

اسلام آباد کے سیکٹرایچ نائن کےسستے بازارمیں آگ لگ گئی جس کے باعث کپڑوں کے600 سے زائد اسٹال جل کر راکھ ہوگئے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق کوڑا کرکٹ ضائع کرنے کیلئےآگ لگائی تیز ہوا کے باعث پھیلی، جس نے سستے بازا کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق فا ئربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔حادثہ پرفائربریگیڈ کی بارہ گاڑیاں پہنچ گئیں ہیں، مزید گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں۔

کوشش کی جارہی ہے کہ آگ پر جلد از جلد قابو پایا جائے ، مگر کپڑے کے اسٹالوں میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

تازہ ترین