• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: 10سال کی بچی 80سالہ شخص کےساتھ ونی

Jirga Marries Off Minor Girl To 80 Year Old Man In Rahim Yar Khan

رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنےپرمبینہ جرگے نے10سال کی بچی کو80سال کےشخص کےساتھ ونی کرنےکافیصلہ کیا ہے۔بچی کے والد کا کہنا ہے کہ پنچائیت نےفیصلےپرعمل نہ کرنےپربچی کےاغواکی دھمکی دی ہے۔

رحیم یارخان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں ونی کی گئی لڑکی کے نانا نے تین سال قبل عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔

لڑکی کے والد اشرف کھوکھر نے بتایا کہ جرگہ میں میری دس سالہ بیٹی سونیہ کوونی کیا گیا ہے،جرگہ پنچائیت میں اس کاکا نانا بھی ملوث ہے۔ بااثر پنچائیت نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر بچی کو اغوا کی دھمکی دی ہے۔

اشرف کھوکھر کے مطابق انہوں نے تھانہ سی ڈویژن میں درخواست دائر کی مگرپولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوئی ہے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین