• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ویت نام اور کمبوڈیا میں اپنا حال یاد رکھیں، چیئرمین سینیٹ

Trump Should Remember Us Condition In Cambodia And Vietnam Chairman Senate

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دیتے وقت کمبوڈیا اور ویت نام میں اپناحال یاد رکھیں، ٹرمپ پاکستان کوامریکی فوجیوں کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکا ملتوی کر دینا چاہیے،بھاگے بھاگے امریکا جانے کے بجائے ان کے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔


چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت کا رد عمل معذرت خواہانہ ہے، مزید اس رپورٹ میں
سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہو ئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے امریکی صدر کے بیان کو مایوس کن قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا ہے، محفوظ ٹھکانوں کی باتوں کی بجائے امریکا دہشت گردی کے خاتمے میں ساتھ دے، امن کے حوالے سے جیو پولیٹیکل صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 16 سال سے افغانستان میں موجود فوجیں امن نہیں لاسکیں، واحد حل بات چیت ہے، پاکستان کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ خطے میں امن میں رکاوٹ ہے۔

امریکی صدر کے بیان پر چیئرمین سینیٹ نے پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی جو پالیسی گائیڈ لائنز کا مسودہ چار روز میں تیار کرے گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ علاقائی صورت حال پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، کمیٹی گائیڈ لائنز مرتب کرے گی۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اب تک دفتر خارجہ کو امریکی سفیر کو طلب کر لینا چاہیے تھا، وزیر خارجہ کو امریکی دورہ منسوخ کردینا چاہیے تھا اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب ہو جانا چاہیے تھا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کو سرحد پار محفوظ پناہ گائیں فراہم نہیں کیں، امریکا اپنے گریبان میں بھی جھانکے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ہے، پاکستان خطے میں تنہا ہو رہا ہے، ہمیں روس، ایران اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی ملٹری اسٹبلنشمنٹ کی لائن کو اپنایا ہے، ان کی حالیہ حکمت عملی زوال ظاہر کرتی ہے۔

تازہ ترین