• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کو دی جانے والی امریکی امداد میں کمی کا اعلان

Us Announced To Decreased Aid To Egypt

امریکا نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو امریکی میڈیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے حوالہ سے بتایا کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں100 ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔

US-Egypt-222

ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو 2 سو ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔

US-Egypt-333

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ابھی تک امریکا کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر واشنگٹن انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔واضح رہے کہ مصر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ امریکی امداد لینے والا ملک اور امریکی اتحادی ہے۔

تازہ ترین