• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائز زیرو کے بعد سائز پلس کی فیشن کی دنیا میں اینٹری

نیو یارک فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر؛پلس سائز ماڈلزکے فیشن شو کا ا نعقادکا کیا گیا ۔

وزن کم کرنے کی پریشا نی میں مبتلا افرادکیلئے خو شخبر ی ہے کہ اب زیا دہ وزن کو بھی فیشن کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔

اب ذرا نیویارک میں جاری فیشن ویک کو ہی دیکھ لیں جس میں پلس سائز ما ڈلزنے خواتین کی موسمِ گرما اور بہار کی نئی کلیکشن کی نمائش کی۔

کیٹ واک کے دوران ان ماڈلز نے سائز زیرہ کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے سائز پلس کے ذریعے خوبصورت شخصیت کا نیامعیار پیش کر دیا۔

ایک ایسے وقت میں جب حد سے دبلے پن او ر ہڈیو ں کا ڈھا نچہ بننے کو اسما رٹنیس قرا ر دیا جا رہا تھا نسبتاً فر بہ ماڈلز کی کیٹ واک نے فیشن کی دنیا میں ایک ہلچل مچادی ہے اور نہایت دبلے پن کو ہی بہترین شخصیت قرا ر دئیے جا نے کے تصو ر کی نفی کر دی ہے۔

 

تازہ ترین