| |
Home Page
منگل 27 ذوالحج 1438ھ 19 ستمبر 2017ء
September 13, 2017 | 06:11 pm
امریکی ٹیلنٹ شو میں 9سالہ موسیقار کی شاندار پرفارمنس

9 Year Old Singer Stuns The Audience

آرٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی یقین نہ آئے تو اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیجئے۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 9سالہ سیلین ٹام نامی بچی نے امریکی ٹیلنٹ شو میں حال ہی میں اسٹیج پر اپنی لائیو پرفارمنس دی جہاں ہزاروں کی تعداد میں حاضرین موجود تھے۔

ننھی پری نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ نہ صرف حاضرین نے اس کی شاندار پرفارمنس کے بعد اپنی کرسیوں سے کھڑے ہوکر داد کی اور خوب تالیاں بجائیں بلکہ ججز بھی تعریف کیے بنا نہ رہ پائے۔

ننھی پری کی شاندار پرفارمنس پرمبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔