| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
September 13, 2017 | 11:29 pm
کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے 2ٹارگٹ کلرگرفتار

Karachi Two Target Killers Arrested From Liaquatabad Super Market

Karachi Two Target Killers Arrested From Liaquatabad Super Market

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سپر مارکیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ دو مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک قطر اسپتال میں ملازم بھی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے پولیس نے دو مطلوب ملزمان گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں شاہ عالم عرف افریقہ والا اورنعیم عرف بابو شامل ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، نعیم عرف بابو قطر اسپتال کا سرکاری ملازم بھی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ان کو وارداتوں کو حکم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے ملتا تھا جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔