• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا،مزید 355افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Khyber Pakhtunkhwa 355 People Confirmed With Dengue Virus

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 355کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد 8000سے تجاوز کرگئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 1520افراد کا ٹیسٹ کیا گیاجنہیں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں لایا گیا تھا۔

398 افرادمیں مرض کی تشخیص کی گئی جبکہ اسپتالوں میں مزید 92مریضوں کو داخل کیا گیا اور 88افرادکو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

اسپتالوں میں اس وقت 359مریض زیرعلاج ہیں،ڈینگی سے اب تک 8ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین