• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں بحالی خوش آئند ہے، گورنراسٹیٹ بینک

Export Recovery Is Good Governor State Bank

پاکستان اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے برآمدات میں شروع ہونے والے بحالی کے عمل کا ۔۔رواں مالی سال میںجاری تسلسل معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا ڈیٹا اہم بیرونی اشاریوں خاص طور پر ترسیلات زر، برآمدات اور بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی ترسیلات زر جولائی تا اگست 2017 کے دوران 13 اعشاریہ 2فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر3 اعشاریہ 5ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور تمام اہم راہداریوں سے رقوم کی آمد جولائی تا اگست 2016 کے مقابلے میں بلند رہی ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ معاون اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے ملکی معیشت کی کشش بڑھ رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ ایسے سازگار حالات میں کاروباری اداروں کے لیے ترقی اور توسیع کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر ہوتی صورت حال اور توانائی کی رسدمیں بہتری کی بدولت 2016اور17میں مسلسل تیسرے سال معیشت میں توسیع کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران 5.3 فیصد معاشی نمو ہوئی جبکہ گزشتہ برس یہ 4.6 فیصد تھی، یہ معاشی نمو نہ صرف گزشتہ 10 برسوں کی بلند ترین سطح ہے بلکہ وسیع البنیاد بھی ہے، معیشت کے تینوں اہم شعبوں زراعت، صنعت اور خدمات نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین