• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخت رائیونڈ میں جیت کے باوجود سینہ کوبی جاری ہے، فواد چوہدری

Depite The Win Pml N Still Crying Fawad Chaudhry

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تخت رائیونڈ میں جیت کے باوجود رونا دھونا اور سینہ کوبی جاری ہے۔ ماتم خود کررہے ہیں اور رونے کا الزام ہمیں دے رہے ہیں۔

این اے 120میں کامیابی کے بعد مریم نواز کے خطاب کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ
ڈاکٹر صاحبہ نے سفاک خاندان اور اسکے ہتھکنڈوں کا پوری طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا، تحریک انصاف نے نون لیگ کی فتح کھٹی کردی، انہوں نے کہا لاہور نے آج واضح کر دیا کہ چوروں کا ٹبر اب کسی طور قابل قبول نہیں۔

والدہ کی بیماری اور مظلومیت کا ڈھونگ عوام نے مکمل مسترد کردیا، وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی ساری مشینری استعمال کرنے کے باوجود شرمندگی شریفوں کا مقدر ٹھہری۔

 

تازہ ترین