• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے

Pm Reached Newyork For Attending The General Assembly Meeting

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کےلیے نیویارک پہنچ گئے ۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان اپنے اس دورہ میں نائب امریکی صدر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، افغان ، ایران اور ترکی کے صدور سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان اپنے تین روزہ دورہ نیویارک میں امریکی نائب صدر مائیک پنس، سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کریں گے۔امریکی نائب صدر سے ملاقات میں ٹرمپ کی افغان پالیسی اور پاکستان سے متعلق سخت موقف پر بات ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم پر ہونے والے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم 21 ستمبر کی سہ پہر جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کریں گے، جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت، کشمیریوں پربھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے ساتھ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی بھی مذمت کریں گے۔

وزیراعظم 22ستمبر کی صبح وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین