• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے اب تک 288 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ، قمر زمان

Nab To Submit 288 Billion Rupee In Govt Account

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 288 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ نیب نے خود احتسابی کے تحت اپنے ہی 83آفسران کے خلاف تحقیقات کیں ،23کو ملازمت سے برطرف، جبکہ 34آفیسران کو وارننگ دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب بلوچستان کے الوداعی دورے کے موقع پر کیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں لوٹے گئے 50 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

سن2014-15ء کے مقابلہ میں 2017ء میں نیب کو دوگنا شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سارک کے رکن ممالک کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی جس میں اسے سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا سربراہ منتخب کیاگیا جو کہ نیب کی کوششوں سے پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب پاکستان کا انسداد بد عنوانی کاواحد ادارہ ہے جس نے سی پیک کے منصوبوں میں بد عنوانی کی نگرانی کے تناظر میں چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران کو نیب کی قانون پر عملدرآمد کی پالیسی کے تحت تمام بد عنوان عناصراور اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے نیب بلوچستان کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے چوکس ہو کر اور ایمانداری سے کام کریں

تازہ ترین