• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ کھیلنے ضرور آؤں گا، ہاشم آملہ

Must Come To Pakistan For Palying Psl Hashm Amla

ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والے جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملا نے کہا ہے اگر ٹیسٹ سیریز میں مصروف نہ ہوا تو پاکستان سُپر لیگ کھیلنے ضرورآؤں گا

میڈیا سے گفتگو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے گھر جیسا ماحول دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے وقت پر ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہوں گا لیکن اگر فارغ ہوا تو پاکستان سپر لیگ میں ضرور حصہ لوں گا۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پاکستان جانے سے پہلے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی تھی اور اس بریفنگ سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ ایونٹ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو قدم اٹھایا تھا وہ بہت بڑا تھا اور مکمل کرکٹ کی بحالی کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقی لیگ میں قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور قلندر کے جیز رائزنگ اسٹارز پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ لاکھوں بچوں کو جمع کرکے ٹیلنٹ تلاش کرنا آسان کام نہیں۔

تازہ ترین