• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 55مشتبہ افراد زیرحراست

55 Suspects Arrests As Forces Operation In Sindh

سندھ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بہادر کے مطابق جامشورو ، کوٹری اور سیہون میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 50 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا ۔

دوسری جانب ایس ایس پی شبیر احمد شیٹھار کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دادو میں ایک سہولت کار سمیت 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

گرفتار سہولت کار نے دہشت گردوں کو سم اور انٹرنیٹ ڈیوائس فراہم کی تھی۔

تازہ ترین