• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایک شخص مچھروں سے بھرا تھیلا لیکر اسپتال پہنچ گیا

Person Reached Hospital Full Of Mosquitoes In Peshawar

پشاورکا سادہ لوح خاندان ڈینگی مچھروں سمیت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) پہنچ گیا جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے دھر لیا۔

اسپتال سے جاری بیان کے مطابق پشتخرہ سے تعلق رکھنے والا لیاقت اپنے بیٹے صفی اللہ، بیوی اور بیٹی کے ہمراہ ایچ ایم سی پہنچا ۔ جہاں ان کے پاس ایک تھیلا بھی تھا جس میں ڈینگی مچھرتھے ۔

متعلقہ افراد جب اسپتال کی ایمرجنسی کے اندر داخل ہوئے تو عملے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور انہوں نے فوری سکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے لیاقت کو پکڑ کر اسے تھپڑ رسید کیے تو اس نے بتایا کہ وہ اس لیے ڈینگی مچھر پکڑ کر لائے ہیں کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ ڈینگی مچھر کو پکڑنے کے پیسے ملیں گے ۔

اسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اکبر نے متعلقہ افرادکو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

تازہ ترین