• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے لیکن جناب روس کی یہ خواتین تو بہت بہادر نکلی جو ہزاروں میٹر آسمان کی بلندی سے سکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

روس سے تعلق رکھنے والی15 حسیناؤں نے کرتب بازی کیلئے روس ا انتخاب کیا اور 4ہزار2سو میٹر آسمان کی بلندی پر پہنچ کرہیلی کاپٹر سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے مثلث کا نشانہ بنایا بلکہ ایک ساتھ اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر تے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کر کے اپنے اس ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا۔

خطروں کی کھلاڑی خواتین نے اپنے اس کارنامے سے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا وہیں پندرہ خواتین کا ایک ساتھ ونگ سوٹ فلائینگ کانیا روسی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

تازہ ترین