• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55سالہ شخص کا ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے کار کھینچنے کا مظاہرہ

یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو دنیا میں شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جس جو ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے بھاری بھرکم کار کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

برطانیہ ے تعلق رکھنے والے 55سالہ شخص ہاتھوں کے بل اُلٹا کھڑا ہوا اور اپنے فولادی جسم سے کئی ٹن وزنی گاڑی کو 16فٹ تک یوں کھینچا کہ نہ صرف عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا بلکہ وہاں موجود افراد بھی برطانوی شخص کی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین