• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی تقریر من گھڑت، بے بنیاد اورغیر منطقی ہے، ایران

Trump Speech Is Unfounded And Illogical Iran

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدرکی جانب سے غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کی تقریر کو لفظی، من گھڑت، بے بنیاد اورغیر منطقی قرار دیا ۔

Zarif-Iran-222

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بے بنیاد باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے اور یہ رویہ امریکا کی جانب سے غاصب اور جرائم پیشہ صیہونیوں اور خطے میں جابر حکمرانوں کی حمایت کرنے کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کو مضبوط کرنے میں ملوث ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائیوں سے دنیا میں امریکا مزید تنہا اور بے اعتبار ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دوسرے ممالک کے برعکس جوہری معاہدے کو وحشتناک اورامریکا کے لئے باعث شرم قرار دیا تھا۔

تازہ ترین