• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کا معیار اور وقت زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، ماہرین

کھانے کے معیار کے ساتھ اس کے اوقات بھی انسانی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں،ماہرین صحت نےبستر پر جانے سے پہلے کھانا کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ،بصورت دیگر موٹا پا بڑھ سکتا ہے اور نیند متاثر ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین نے امریکی جامعات کے 110 طالب علموں پر اس حوالے سے تجربات کئے ، سائنسدان تحقیق میں کم روشنی میں میلاٹونن کے اخراج ( ڈی ایل ایم او ) کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ( ڈی ایل ایم او) ایک قدرتی عمل ہوتا ہے ،جس میں بدن نیند کے لیے تیار ہوتا ہے اور ایک طرح کا ہارمون میلاٹونن خارج ہوتا ہے جسے نیند کا ہارمون بھی کہتے ہیں، عام حالات میں اکثر افراد میں میلاٹونن کا اخراج رات کے 8 بجے شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ جو لوگ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں یا پھر سوتے وقت کچھ نہ کچھ کھاتے ہیں ان کا میلاٹونن متاثر ہوتا ہے ،جس سے وزن بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس لئے طبی ماہرین کی اکثریت نے کیلوریز کا زیادہ تر حصہ دن کی روشنی میں کھانے پر زورد دیا ہے کیونکہ اس کے صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق مرغن غذائیں رات دیر تک کھانے سے بھی موٹا پے میں اضافے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دن میں کھانے سے فوری طور پر اسمارٹ تو نہیں ہوسکتے لیکن رات کو کھانے سے بدہضمی بڑھ جاتی ہے اور موٹاپا بڑھنے کے خطرات منڈلانے لگتےہیں۔

تازہ ترین