• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض قلب کے شکار پرہیز پر توجہ دیں،سلمان رفیق

Patients Of Heart Disease More Care Full With Treatment Doctor Salman

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ دل کے مریض علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز پر زیادہ توجہ دیں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا، جس کا موضوع تھا ’’صحت مند دل سب کے لیے‘‘۔سیمینار میں دل کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز شریک تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ترقی پزیر ممالک میں دل کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ ارد گرد کا ماحول بہتر رکھیں، صبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں اور کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔

تازہ ترین