• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل میں پی پی شہید بھٹو کی ہوگی،غنویٰ بھٹو

Ghinwa Bhutto Addressing To Participants Of Gathering To Pay Homage To Mir Murtaza Bhutto On His Death Anniversary

پیپلز پارٹی (ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں ایک ہی پی پی ہوگی جو شہید ذوالفقار بھٹو کی جماعت ہوگی۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بڑے صاحبزادے اور شہید بے نظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو آج 21 سال قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس مقابلے کے دوران قتل کیا گیا تھا ۔

گڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی شہیدبھٹو کی جانب سےمرتضی بھٹوکی21ویں برسی پرجلسہ کا انعقاد کیا گیا،جلسے میں ملک بھر سے پی پی شہید بھٹو کے کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پی پی شہید بھٹو گروپ کسی بھی پارٹی کے ساتھ الائنس نہیں کرئے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے مگر پاکستان اس جنگ میں کھڑا ہے۔

تازہ ترین