• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف اوردہشت سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرلرفلم دی سینڈ مین 'کاپہلا ٹیزرٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکار و رائٹر پیٹر سولیوان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسی شیطانی قوت کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک ننھی بچی اور اس کے خاندان کی جان کا دشمن بن جاتی ہے ،ریت کے معمولی ذرات سے خطرناک روپ دھار لینے والا یہ سینڈ مین مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے اس خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے ۔

دہشت ناک شیطانی قوت کے گرد گھومتی اس فلم میں ہالی وڈاداکار ٹوبن بیل ، ہیلی ڈف،جیسن شین،امانڈا ویس، شان سائپوس اورپال لوگن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے ۔

فلم آئندہ چند ماہ میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

 

تازہ ترین