• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس شفاءکراچی میں جدید کارڈیک یونٹ کا افتتاح

پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس شفاءمیں امراضِ قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تقریب کے مہما نِ خصوصی تھے جنہوں نے کارڈیک یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

پی این ایس شفاءآمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے مہمانِ خصوصی کا خیر مقدم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (نیوی) سرجن رئیر ایڈمرل نجم الثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انٹر وینشنل کارڈیالوجی شعبہءامراضِ قلب کی وہ شاخ ہے جس میں دل کی ساخت سے متعلق امراض کا جدید تکنیک کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔

پی این ایس شفاءمیں قائم ہونے والا انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے جو ملک کے جنوبی حصے میں مسلح افواج کے تحت چلنے والے کسی دوسرے اسپتال میں موجود نہیں۔

یہ یونٹ مسلح افواج کے افراد کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو بھی امراضِ قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے مختصر ترین وقت میں کارڈیک یونٹ کے قیام پر پی این ایس شفاءکی انتظامیہ کو خراج ِ تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ یہ اسپتال مسلح افواج کے افراد اور مقامی شہریوں کو یکساں طور پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی جار ی رکھے گا۔

پی این ایس شفاءپاک بحریہ کے زیر انتظام چلنے والا اسپتال ہے جو مختلف شعبہ ہائے طب اور جراحی میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔

مزید برآں، 25بستروں پر مشتمل انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کا قیام شہر میں دستیاب طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی ایک نمایاں کاوش ہے۔

اس یونٹ کے قیا م کے بعد تینوں مسلح افواج کے افراد اور عام شہریوں کو جدید طریقہ ءعلاج بشمول انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور کمپیوٹڈ ٹومو گرافی (سی ٹی انجیو) وغیرہ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

تازہ ترین