• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی کی افغان اور فرانسیسی صدور سے ملاقاتیں

Malala Yousufzai Meets Afghan And French Presidents

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افغان صدر اشرف غنی، نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روئٹ، ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Mallala-222

اس سے قبل بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے ملاقات میں ملالہ یوسف زئی کو نوجوانوں کا رول ماڈل قرار دیا تھا۔

Mallala333

پریانکا جو یونیسیف کی سفیر بھی ہیں آج کل فلاحی کاموں میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ملالہ یوسف زئی سے ہوئی۔

پریانکاچوپڑا نےملالہ سے ملاقات کےبعد سوشل میڈیاپربیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ملالہ کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں۔

Mallala444

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ ملالہ سےملی ہیں،ملالہ بہت بڑے دل کی مالک نوجوان لڑکی ہیں ،ان کی اتنی ساری کامیابیاں قابل فخرہیں۔پریانکا نے ملالہ کو اسمارٹ، ناقابل یقین، متاثرکن، باہمت اورمزاح سےپر قرار دیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پاکستان میں بچوں کی تعلیم خصوصاً طالبات کی تعلیم پر بات ہوئی۔

ملالہ یوسف زئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امید ہے کہ وزیراعظم تعلیم کے فروغ میں چیمپئن کا کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین