• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل الیکٹرک کا پاکستان ریلویز کیساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، قونصل جنرل

General Electric Working Experience With Pakistan Is Good Council General

امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو کاکہناتھا کہ جنرل الیکٹرک کا پاکستان ریلویز کےساتھ کام کا تجربہ خوشگوار رہا۔ امریکی کمپنیاں پاکستان ریلویزمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو نےلاہورمیں ریلوےہیڈ کوارٹرز کے دورے پر کہی ۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نےکہا کہ افغانستان کےساتھ معاشی روابط خطےکی اقتصادی ترقی کی کنجی ہیں، اس سلسلے میں پاکستان ریلوےکا کردار اور انفرااسٹرکچر اہم اور بنیادی ہے۔

جاوید انورکا کہناتھاکہ پاکستان ریلویز کا دم توڑتا ادارہ بحالی، ترقی اور جدت کےنئےدور میں داخل ہو رہا ہے،ریلوے کی تعمیروترقی کیلئےتمام بین الاقوامی اداروں کے تعاون کو خوش آمدید کہیں گے۔

 

تازہ ترین