• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے مختلف کیمیائی مرکبات کی مدد سے ایسی کپاس تیار کرلی ہے جو رات میں نہ صرف روشن نظر آتی ہے بلکہ یہ مقناطیسی قوت کی بھی حامل ہے۔

اسرائیل میں واقع ویزمان انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے تجربہ گاہوں میں تیار کردہ ایک کیمیکل کپاس میں شامل کیا تاکہ کپاس کے نئے استعمال اور طریقوں میں مدد مل سکے۔

ویزمان انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ کپاس تاریکی میں خاص روشنی ڈالنے پر سبز چمک خارج کرتی ہے۔ رات میں چمکنے والی کپاس سے اندھیرے میں کام کرنے والے ملازم اور مصروف شاہراہوں کے اہلکار فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ویزمان انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ لباس کے خام مال یعنی خود کپاس میں بنیادی تبدیلی کی گئی ہے اور اس سے خاص مٹیریل بنایا گیا ہے۔

اس کپاس کو مقناطیسی خصوصیات والے کپڑوں کو ٹیکنالوجی سے بھرپور لباس کی تیاری یا پھر ڈیجیٹل معلومات جمع کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح لباس بھی کسی فون اور سرور کی طرح ڈیٹا محفوظ رکھنے کے قابل ہوسکے گا۔

اس سے قبل لباسوں کو جدید اور اسمارٹ بنانے کے لیے ان پر خاص پولی ایسٹر کا اضافہ کیا جاتا رہا ہے لیکن اب یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ماہرین نے لباس کے دھاگوں میں چند اہم خواص پیدا کئے ہیں اور اس لحاظ سے یہ ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تازہ ترین