• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست ٹیکساس کی سڑکوں پر مونسٹر یعنی دیوہیکل ٹرکوں کی منفرد ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں عام ریس کی طرح تمام ٹرک ایک ساتھ دوڑنا شروع نہیں ہوئے بلکہ باری باری 2،2ٹرک ایک ساتھ کھڑے ہو کر چلتے اور ایک دوسرے سے آگے نکل کر فاتح کا ٹائٹل حاصل کرنے کی کو شش کرتے۔

ٹرکو ں سے نکلتا دھواں اور زور دار آوازوں کے ساتھ ریس لگاتے یہ ٹرک دیکھنے کے لیے ٹریک کے دونوں اطراف عوام کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔

عوام اس انوکھی ریس سے نہ صرف بیحد لطف اندوز ہوئے بلکہ توازن اور رفتار کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ٹرک ڈرائیورز کو بھی داد دیتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

تازہ ترین