• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ’ گول مال اگین ‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم سیریز ’گول مال‘ عوام میں انتہائی مقبول ہے اور اب تک اس سیریز کے ریلیز ہونے والے تینوں سیکوئل کو عوام نے بے حد سراہا اور اس کے لئے مداح سال بھر انتظار کرتے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن اور تبو شامل ہیں جو 23 سال بعد ایک ساتھ فلم میں دکھائیں دیں گے۔

فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

گول مال کے تینوں سیکوئل میں کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم نئے سیکوئل میں تبو اور پرینیتی چوپڑا کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارشد وارثی، تشار کپور اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

 

تازہ ترین