• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، انضمام الحق

Pakistans 16 Member Team Will Be Announced Tomorrow Inzimam Ul Haq

چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائےگا، یاسر شاہ آج فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے۔ ان کی فٹنس رپورٹس آنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائےگا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں 5فاسٹ بولرز کا شامل کیا جائےگا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ اہم بولر ہیں ان کے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ آنے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائےگا۔

فٹنس کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں ہی سلیکشن کمیٹی یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرے گی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ اظہر علی گھٹنے کی تکلیف کا شکار تھے لیکن اب تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کی جانے والی 16 رکنی ٹیم سے محمد رضوان اور بلال آصف کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین