• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک کا سول سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا ختم

Pats Sit In Outside Civil Secretariat Ended

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک نے سول سیکریٹریٹ کے باہر دیا گیا دھرنا ختم کردیا ۔

لاہورمیں عوامی تحریک کے کارکنوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ لینے کے لیے سول سیکریٹریٹ کے باہر سات گھنٹے طویل دھرنا دیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم مظاہرین سے ملے نہ رپورٹ حوالے کی، جس پر خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ رپورٹ نہ دینا توہینِ عدالت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکن سات گھنٹے تک کتبے اٹھائے اپنےمطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں سانحہ ماڈل ٹاون سےمتعلق جسٹس باقر نجفی کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کی جائے ۔

کارکنوں کے اصرار پر انہیں سیکرٹریٹ کے اندر لے جایا گیا مگر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی عدم موجود گی کے باعث وہ اپنی درخواست اسپیشل سیکریٹری ہوم کو دے آئے۔

ان کا کہناتھاکہ رپورٹ کی کاپی نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے باعث لوئرمال پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اورشہریوں کو شدید پریشانی کا سامان کرنا پڑا۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی تحقیقاتی رپورٹ لینے کے لیے آج درخواست دی ہے، نہ ملی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب صبح سے دفتر میں نہیں آئے،کل ہم توہین عدالت کا دعویٰ دائر کریں گے،ہفتہ اتوار کو چھٹی کے باعث یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین