• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں پولیو وائرس افغانستان سے منتقل ہونے کا خدشہ

Polio Virus In Kpk Coming From Afghanistan

خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا پہلاکیس سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ وائرس کی منتقلی افغانستان سے ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے لکی مروت اورملحقہ اضلاع میں جلد انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس کا ممکنہ منبع افغانستان ہوسکتا ہے جس سے لکی مروت کی 2سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

افغانستان میں پولیو وائرس کی ترسیل جاری ہے جہاں سرحدی علاقوں میں بچے اب بھی پولیو سے بچائو کےقطروں سے محروم ہیں۔

ان دنوں لوگوں کی بڑی تعداد افغانستان سے خیبر پختو نخوا کے جنوبی اضلاع سے ہوتے ہوئے سنٹرل پاکستان میں داخل ہورہی ہے۔

اس صورتحال سے وائرس پھیل سکتا ہے تاہم وائرس کے منبع کے حوالے سے حتمی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہی ہوسکے گا۔

 

تازہ ترین