• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تھرلر ڈرامہ فلم 'دی کمیوٹرکاٹریلر جاری

ہالی و ڈ اسٹار لیام نیسن کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم 'دی کمیوٹرکاٹریلر جاری کر دیاگیا ۔

ہدایتکارجاؤ مے کولٹ سیراکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کامیاب بزنس مین کے گِرد گھوم رہی ہے جو جرائم پیشہ افرادکے چُنگل میں پھنس جاتا ہے ۔

ٹرین پر سفر کے دوران اس بزنس مین کی ملاقات ایک پر اسرار خاتون سے ہوتی ہے جو خطرناک ٹاسک کو انجام دینے کیلئے اس بزنس مین کو مجبور کرتی ہے اور اس کے بدلے اسے 75ہزار ڈالر کی بھاری رقم کی پیشکش کر دیتی ہے۔

اینڈریو رونا اورالیکس ہین مین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار میں نامور ہالی وڈ اسٹار لیام نیسن جلوۂ گر ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ویرا فارمیگا،پیٹرک وِلسن،ڈین چارلس،کلیئن اسکاٹ، جوناتھن بینکس،فلورینس پگ،رونلڈ مولر اور الزبیتھ میک گورن سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

فلم آئندہ سال 12جنوری کو امریکا اور19جنوری کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائےگی۔

 

تازہ ترین