• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹو ریکو میں طوفان ، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ماریا بحراوقیانوس میںٹرکس اور کیکس جزائر سے ٹکراگیا۔

وسطی امریکی جزیرےپورٹو ریکو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،طوفان سے پورٹو ریکو میں 13 افراد سمیت کیریبئن جزائر میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 33 ہوگئی۔

ڈیم ٹوٹنے کے خدشے پر 70ہزار افراد کو فوری انخلا کی ہدایت کردی گئی ،کیٹیگری 3 شدت کے طوفان کا اگلا ہدف بہاماس ہوگا ۔

پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ماریا بحراوقیانوس میں ٹرکس اور کیکس جزائر سے ٹکراگیا۔

ایک سو پچیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے جزیرے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کیٹگری 3 شدت کے طوفان نے نظام زندگی مکمل طور پر معطل کردیا۔

اس سے قبل پورٹو ریکو میں سو سالہ تاریخ کے بدترین طوفان کی بڑے پیمانے پر تباہی سے بجلی کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

پورٹوریکو کے شمال مغرب میں دریائے گوجاتکاکے اطراف میں حکام نے ڈیم ٹوٹنے کے خدشے پر 70ہزار افراد کو فوری انخلا کی ہدایت کی ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں میں طوفان کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے تاہم سیلابی صورتحال سے مزید تباہی کا اندیشہ ہے۔

طوفان ارما کے روٹ پر سفر کرتے ہوئے طوفان ماریا نے بہاماس جزائر کا رخ کرلیا ہے، جس کے بعد وہ امریکا کی مشرقی ساحلی پٹی کو متاثر کرے گا۔

 

تازہ ترین