• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے شہر استنبول میں سالانہ 'مس ترکی '2017کے مقابلہ ء حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں20حسیناؤں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

اس سالانہ مقابلے کیلئے شارلٹ لسٹ کی جانیوالی 20فائنلسٹس نے مختلف راؤنڈ زمیں شرکت کی اور سوالات جوابات کے راؤنڈ میں بھی ججز کواپنی ذہانت اور خوبصورتی متاثر کرنے کی کوشش کرتی دکھائی دیں۔

ایک طرف جہاں خوبصورت ملبوسات میں یہ حسینائیں ریمپ پر جلوے بکھیر رہیں تھیں وہیں ہر خاتون جیت کیلئے بھی پر اُمیدتھیں۔

فائنل نتائج میں سب سے پہلے تو ججز نے مس ترکی2017 کے ٹائٹل کا حقدار18سالہ اسیر ایسن کو ٹھہرایا گیا جنہیں گزشتہ سال کی مس ترکی نے جھلملاتا تاج سَر پر پہنایا دوسری رنر اَپ23سالہاسلی سمن کو قرار دیا گیا۔

مس ترکی اسیر ایسن سے مقابلے کے ججز نے ٹائٹل اس وقت واپس لے لیا جب ان کا یک متنازعہ ٹوئٹ منظرِ عام پر آیا جس کے بعد پہلی رَنر اَپ اسلی سمن و مس ترکی کا ٹائٹل دیا گیا۔

 

 

تازہ ترین