• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن ماہرہ خان پر بیان دیکر پھنس گئیں

Singer Momina Mustehsan Under Criticism

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہرہ خان کی حمایت میں بیان دے کر تنازعات میں پھنس گئیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے مومنہ مستحسن پر خوب تنقید کی۔

مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ’’ Jesus‘‘ برائے مہربانی کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا سا سنبھلنے کا موقع دیں گے؟

ہم کسی کو پرکھنے اور اس پر تنقید میں اتنی جلد بازی کیوں کرتے ہیں؟ بالخصوص اس وقت جب یہ ایک خاتون سے متعلق ہو، یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے۔

ٹوئٹ میں ’’Jesus‘‘ کا نام استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین خاصے برہم نظر آئے ،صارفین نے گلوکارہ کو شدیدالفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین