• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتیس ہزار ووٹوں کی تصدیق کیلئے عدالت جاؤنگی، یاسمین راشد

Ill Go To Court For Confirmation Of 29 Thousands Votes Yasmin Rashid

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این اے 120کے 29ہزار ووٹوں کی تصدیق کے لیے عدالت جاؤں گی، ہار جیت اپنی جگہ لیکن چاہتی ہوں کہ انتخابات شفاف ہوں۔

چیئرمین سیکریٹریٹ لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعجاز چوہدری کے ہمراہ مسیحی برادری سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ووٹر کے عزت نفس کو نہ خریدا جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حلقے کے عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینےکے لیے دھمکیاں دی گئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک نا اہل وزیر اعظم کی پارٹی نے آئین میں تبدیلی کی ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا صدر بن سکتا ہے،پاکستان اس وقت شدید ترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

 

تازہ ترین