• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، لڑکی شہید

Indian Army Open Fire Nakiyal Sector Girl Martyred 2 Injured

کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا ہماری افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔
ْْْْْْْْْ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے 22سالہ تاشیباولدمحمداقبال شہید ہوئی ہے جو بالاکوٹ گاؤں کی رہائشی تھی، جبکہ 18 سال کی انیقا اقبال ولد محمد اقبال شدید زخمی ہے۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ایک طرف تو بھارت عالمی فورم پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے تو دوسری طرف کنٹرول لائن پر اس کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

 

تازہ ترین