• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ، رنگا رنگ فلائی بورڈورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد

روس میں رنگا رنگ فلائی بورڈ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکت کے لئے ایسٹونیا،لیٹویا،کولمبیا ، فن لینڈ،تھائی لینڈ اور برطانیہ سمیت دیگر کئی ممالک سے منچلے شرکت کیلئے روس پہنچے ۔

اپنی نوعیت کی اس دلچسپ چمپئن شپ کے لئے مہم جو منچلوں کو جیٹ پیک فلائی بورڈز کے ذریعے پانی کی لہروں سے بلند ہوتے ہوئے قلابازیاں لگانے کیساتھ ساتھ منفرد جمناسٹک کرتب دکھانے تھے جبکہ ججز کو متاثر کرنےکے لئے اُنکے پاس صرف ساڑھے تین منٹ کا وقت تھا۔

واٹر ہوورز کی مدد سے پانی کا مطلوبہ پریشر برقرار رکھتے ہوئے فلائی بورڈز نے پانی کے اندر ڈبکی لگانے سے35فٹ بلند تک اُٹھنے کے علاوہ ایسے حیرت انگیز کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ نظر آئے۔

رعنائیاں بکھیرتی اس چیمپیئن شپ میں اندھیرے میں ا یل ای ڈی سے سجے فلائی بورڈ پر کرتب دکھاتے منچلوں نے نہ صرف شائقین کو دنگ کر دیا بلکہ ججز بھی ان کی کارکردگی پر داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

 

تازہ ترین