• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی کردستان میں آزادی کیلئے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری

عراق کی ریاست کردستان میں آزادی کے لیے ریفرنڈم آج ہورہا ہےجس کے لئے ووٹنگ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی کی مرکزی حکومت اس ریفرنڈم کے خلاف ہے تاہم مخالفت کے باوجود ریاست کردستان میں ملک سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرایا جارہا ہے۔

حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ اگر کردستان کی حکومت و عوام نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو فوجی مداخلت بھی کی جاسکتی ہے ۔

ادھر ترکی اور ایران نے بھی آزادی کی مخالفت کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ سکتی ہیں۔ ترک پارلیمنٹ میں پہلے ہی عراق میں فوجی مداخلت کا بل منظور ہوچکا ہے جبکہ ایران نے کردستان جانے والی پروازیں روک دی ہیں۔

مغربی ممالک نے ریفرنڈم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں ایک اور محاذ آرائی شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم کرد عوام کی بڑی تعداد تمام تر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لے رہی ہے ۔

ادھر مختلف سرویز اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ ریفرنڈیم کا نتیجہ آزادی کے حق میں نکلے گا۔

کرد قوم دنیا کے 4 ممالک میں بٹی ہوئی ہے جن میں عراق، ترکی، ایران اور شام شامل ہیں۔

 

تازہ ترین