• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو: زمین بوس عمارت سے کتے کو زندہ نکال لیا گیا

میکسیکو میں زلزلے کی تباہی کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے دوران، چھٹے روز ملبے سے کتے کو زندہ نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں منگل کے دن 7اعشاریہ 1کی شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کے دوران، لاپتا افراد کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کی تلاش بھی جاری ہے ۔

تلاش کے نتیجے میں چھٹے دن ریسکیو ورکرز نے زمین بوس عمارت کے ملبے سے ایک کتے کو زندہ نکال لیا ہے۔

اس موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو ورکرز کو داد دی اور ان کے کام کوسراہا۔

تازہ ترین